افغان دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد چودہ ہو گئی ہے، جبکہ ایک سو پینتالیس لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ بدھ کی صبح کابل کے مغربی حصے میں کیا گیا۔ طالبان نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور کہا ہے کہ حملے کا ہدف سکیورٹی فورسز کا ایک دفتر تھا۔

طالبان کا دعویٰ ہے کہ اس واقعے میں بڑی تعداد میں فوجی اور پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔ لیکن افغان حکام کے مطابق مرنے والوں میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY