وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی تاریخ کے اعلان پر ردعمل دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں فردوس اعوان کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف سڑک پر نکلنے کا مطلب کرپشن کو لائسنس دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن قومی خزانے کو بے رحمی سے لوٹنے والوں کو بچانے کےلیے کھڑے نہ ہوں۔

ڈاکٹر فردوس اعوان نےمزید کہا کہ مولانا صاحب، اسلام اور قانون کی مخالف سمت میں کھڑے نہ ہوں، وہ مدارس کے معصوم بچوں کے سر پر سیاست نہ کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا مدارس کے بچوں کو سیاسی مفاد کے لیے انسانی ڈھال بنانا جمہوریت نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے 27 اکتوبر سے اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ کرنے اور وہاں پہنچ کر دھرنا دینے کا اعلان کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY