وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں دہشتگردی کے خلاف بیش بہا قربانیاں دیں۔ بشیر بلور اور میاں افتخار حسین کے فرزند سمیت کئی کارکن شہید ہوئے، ان کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

تفصیل کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے حوالے سے بیان کے معاملے پر بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کی وضاحت آ گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ان کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اے این پی نے دہشت گردی کے خلاف بیش بہا قربانیاں دیںجس کا ہر سطح پر اعتراف کیا جاتا ہے۔ پورا ملک دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے متحد ہے۔

وہ دنیا نیوز کے پروگرام “آن دی فرنٹ “میں فتگو کر رہے تھے۔ اس سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی نے وزیر داخلہ کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ اے این پی کے سینئر رہنما میاں افتخار حسین نے وزیر داخلہ کو عہدے
سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاملے پر ٹروتھ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے۔ جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی وزیر داخلہ کے بیان کو نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY