پنجاب میں 10 ملین لوگ ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں، گورنر پنجاب

0
714

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے پنجاب میں 10 ملین لوگ ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں اور ہیپاٹائٹس کی سب سے بڑی وجہ پینے کا گندا پانی ہے، 2020 تک پنجاب کے 2 کروڑ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کریں گے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ کوئی ہمارے خلاف لکھے تو ہم اسے مخالف سمجھتے ہیں،اس سوچ کو بدلناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پینے کا صاف پانی نہ ہونے کے باعث ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیل رہا ہے، 2 ہفتے پہلے ایک شہر میں 60 فیصد لوگ ہیپاٹائٹس کے مریض پائے گئے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے بڑا چیلنج یہ ہےکہ ہماری امپورٹ ایکسپورٹ سے 3 بلین ڈالر زیادہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY