بلاول بھٹوکی قیادت میں پاکستانی وفد کا دورہ، امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

0
861

بلاول بھٹوکی قیادت میں پاکستانی وفد کے دورے کا امریکی ردعمل سامنے آگیا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ شکر ہے بھارت اورپاکستان کے درمیان جنگ بندی ہوچکی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وفد سے دہشتگردی کیخلاف تعاون، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی، کچھ عرصے سے غیرقانونی تارکین وطن کے حوالے سے پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔

ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ کے دورمیں سرحدوں کو مضبوط بنایاجائے گا، امریکا کو جرائم پیشہ افراد اور غیرقانونی تارکین وطن سے صاف کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صدرٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر تجاویز مانگی ہیں، ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY