جماعت اسلامی پاکستان نے عید کے بعد سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 12 ستمبر کو کرپشن کے خلاف لاہور سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں بھی احتساب کا نظام آئدیل نہیں. احتساب کے لئے ملک بھر میں جامع نظام قائم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ 12 ستمبر کو کرپشن کے خلاف لاہور سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے، 62 ،63 کا اطلاق ججز بیوروکریٹس اور جرنیلوں پر بھی کیا جائے۔
کے پی کے حکومت میں اتحادی جماعت کے امیر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ صوبے میں احتساب کا نظام آئیڈیل نہیں، ملک بھر میں احتساب کا جامع نظام قائم کیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے احتساب عدالت میں پیش نہ ہوکر یہ ثابت کر دیا کہ ان کے ہاتھ صاف نہیں، 62، 63 کی شقوں کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مخالفت کریں گے

SHARE

LEAVE A REPLY