شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج کی عوامی عدالت نے کل کے فیصلے کو دریا برد کردیا ۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی انتخابی مہم وسطی پنجاب میں جاری ہے،آج انہوں نے ناروال ،مریدکے اور شیخوپورہ میں خطاب کیا ۔

شہبازشریف نے کہا کہ 25جولائی کو ن لیگ کی جیت صاف نظر آرہی ہے،مخالفین شیر کی گونج سے کانپ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس دور میں جینا مشکل ہے، اس دور میں جینا لازم ہے، الزام خان نے خیبرپختونخوا کو کنگال کردیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ناروال والو، آپ نے25 جولائی کو شیر پر ٹھپہ لگا کے نیب کے فیصلے کو دریا بردکرنا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY