تحریک انصاف کی تین اراکین اسمبلی نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کی تردید کرتے ہوئے پیسے نہ لینے کا قرآن پر حلف اٹھا لیا۔

ایم پی اے نسیم حیات نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے اپنے امیدواروں سے پیسے لیے ۔

عمران خان کی جانب سے ووٹ فروخت کرنے کا الزام لگایا تو ہارس ٹریڈنگ میں مبینہ طور پر ملوث پی ٹی آئی کی تین ایم پی ایز نگینہ خان، نسیم حیات اور نرگس علی نے قرآن پر حلف اٹھایا اور ووٹ بیچنے کی تردید کی۔

نسیم حیات نے کہا کہ گزشتہ سینیٹ انتخابات میں انہوں نے ووٹ باہر نکالے، انہیں خواتین ایم پی ایز کی مخبری پر مجبور کیا گیا، جن لوگوں نے پارٹی سے پیسے لے کر امیدواروں کو ووٹ دیے انہیں نہیں نکالا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY