نواز شریف نے اعتراضات کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کر دی

0
796

نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز پر احتساب عدالتوں میں سماعت جاری ہے لیکن نواز شریف مسلسل ان مقدمات سے جان چھڑوانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے چند روز قبل عدالت عالیہ میں نیب ریفرنسز کو چیلنج کرنے سے متعلق درخواست دائر کی تھی لیکن سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے درخواست کو اعتراضات لگا کر واپس کر دیا تھا۔ اس پر نواز شریف نے دو روز قبل پھر درخواست جمع کرائی تھی اور عدالت سے التجاء کی تھی کہ رجسٹرار کو درخواست مسترد کرنے کا حق حاصل نہیں چنانچہ درخواست کو سماعت کیلئے منظور کیا جائے۔

نیب ریفرنسز کو چیلنج کرنے اور ٹرائل رکوانے کے معاملے میں نواز شریف کی جانب سے آج ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں التجاء کی گئی ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست 2 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY