جرمنی میں انتخابی مہم کے آخری روز جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور ان کے حریف مارٹن شُلس اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ کر عوام سے ووٹوں کی اپیل کر رہے ہیں۔

انتخابی مہم کے اختتامی لمحات میں جرمنی کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان عوام کو یہ باور کرانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں کہ مہاجرین مخالف اور عوامیت پسند جماعت اے ایف ڈی کو پارلیمان میں لانا ملک و قوم کے لیے فائدہ مند نہیں ہو گا۔

گزشتہ شام میونخ میں خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اپنے انتخابی جلسے میں ان کے خلاف نعرے لگانے والے اے ایف ڈی کے حمایتیوں کو کہا کہ ان کے لیے بہتر ہو گا کہ وہ اُن جماعتوں کو ووٹ دیں جو ملکی آئین کے ساتھ 100 فیصد وفادار ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY