اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایران کو سخت جواب دینے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پذیرائی کی ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ وہ ایرانی جارحانہ رویے کے خلاف ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے موقف کی تائید کرتے ہیں۔

ان کے بقول کئی برسوں سے عالمی طاقتیں تہران حکومت کی ناز برداری کرتی رہی ہیں۔ نیتن یاہو کے مطابق انہیں خوشی ہے کہ اب امریکا اس غلطی کو درست کر رہا ہے۔

ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ امریکا کو دوبارہ کبھی دھمکی دی گئی تو تہران کو وہ نتائج بھگتنے پڑیں گے جن کا سامنا تاریخ میں چند ایک ہی نے کیا ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY