پاک فوج کے سپہ سالار کے لیے چار جنرل کا نام زیرغورہے۔ تاہم ایک اور جنرل کے نام نے اس حوالے سے قیاس آرائیاں بڑھادی ہیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے نئی بحث کا آغاز کردیاہے۔ وزیردفاع کا کہناہےکہ لیفٹینٹ جنرل اکرام الحق کانام بھی اس دوڑ میں شامل ہے۔ لیفٹینٹ جنرل اکرام الحق پاک فوج کی سینئیرٹی میں دسویں نمبر پر ہیں۔

لیفٹینٹ جنرل اکرام الحق گوجرانوالہ کے کورکمانڈر ہیں۔انھوں نے 64 ویں پی ایم اے لانگ کورس میں کمیشن حاصل کیا۔ لیفٹینٹ جنرل اکرام الحق انفنٹری رجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔ لیفٹینٹ جنرل اکرام الحق انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوی ایشن بھی رہ چکےہیں۔

آرمی چیف کے لیے جن دیگر چار جنرلز کے نام زیرغورہیں ان میں لیفٹینٹ جنرل زبیر محمود حیات،لیفٹینٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹینٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اور لیفٹینٹ جنرل قمر جاوید باجوہ شامل ہیں۔

بشکریہ۔ سماء

SHARE

LEAVE A REPLY