ایجنسیوں نے وزارت داخلہ کو رپورٹ دی ہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ میں دہشت گرد کارروائی کا خطرہ ہے، یوم مئی کی تقریب پر دہشت گردی کی کارروائی ہوسکتی ہے۔
یوم مئی کی تقریب میں وزیرداخلہ اور 2 وفاقی وزرا کو شرکت کرنی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنےکہا ہے کہ اگر پی او ایف کا مزدور محفوظ نہیں تو ہمیں بھی اپنے تحفظ کی پروا نہیں، یکم مئی کو پی او ایف ملازمین کی تقریب سالہا سال سے ہو رہی ہے، تقریب پروگرام کے مطابق ہوگی، میں اور وفاقی وزار شرکت کریں گے۔
چوہدری نثارکا یہ بھی کہنا ہے کہ ایجنسیاں حساس مقامات کی سیکورٹی نہیں کرسکتیں تو یہ ان کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہوسکتا ہے












