زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے اہم سنگِ میل عبور کر لیا، پراجیکٹ سائٹ پر دریائے سندھ کا رُخ موڑ دیا گیا۔
ترجمان واپڈا کے مطابق پراجیکٹ سائٹ پر دریائے سندھ قدرتی گزر گاہ کے بجائے ڈائیورژن ٹنل سے گزر رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دریا کا رُخ موڑنے کے موقع پر جنرل منیجر، کنٹریکٹر، کنسلٹنٹس نمائندگان، انجینئرز اور ورکرز موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کا رُخ موڑنے پر چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے پراجیکٹ انتظامیہ کو مبارک باد دی، دریا کا رُخ موڑنے کے بعد عارضی ڈیم پر تعمیراتی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔












