ایران اور عراق نے عسکری تعاون میں اضافے کے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس طرح دونوں ممالک مل کر دہشت گردی اور شدت پسندی کے انسداد کے لیے بھی کام کریں گے۔

اس معاہدے پر واشنگٹن حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزیردفاع حسین دہقان نے اپنے عراقی ہم منصب عرفان الحیالی کے ساتھ اس سلسلے میں ایک یاداشت پر دستخط کیے۔

اس معاہدے کے تحت سرحدی سلامتی، لاجسٹکس اور تربیت کے شعبوں میں دونوں ممالک اپنے تعاون میں اضافہ کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY