موٹروے پولیس نے عوام کو ہدایت کی کہ اسلام آباد پشاور موٹروے (M-1)، ہزارہ ایکسپریس وے (E-35)، مری ایکسپریس وے(N-75) اور سوات ایکسپریس وے(M-16) پر غیرضروری سفر سے گریز کریں۔
موٹروے پولیس نے عوام کو سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متاثرہ قومی شاہراؤں پر سفر نہ کرنے کی ہدایات کی، آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود نے سیلاب کے پیش نظر قومی شاہراؤں پر افسران کو الرٹ اور چوکس رہنے کی ہدایت کی۔
شہری قومی شاہراؤں پرسفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن (130) سے معلومات حاصل کریں۔













