تقریب تقسیم اسناد
رپورٹ: ممتازملک ۔پیرس

اس مطبی دورِ میں جہاں ہر طرف خود غرضی کا بازار گرم ھےاور خود پسندی عروج پر ھے، لیکن حیرت انگیز طور پر اب بھی اس دنیامیں کچھ لوگ ایسے جہنوں نے فنون لطیفہ کے ممتاز فنکاروں کی قدردانی کے کام نہایت دیانتداری سےانجام دیئے ہیں – اس کار خیر میں سب سے اعلیٰ و یگانہ اور حیرت انگیز طور پر بے نیازانہ انداز اطوار پر عصر حاضر میں جناب ٹونی جاوید صاحب نے اہل فن کی خاطر جو کام جاری کیا ہے وہ لاثانی ہے – چار سو سالہ علوم وفنون کے عہد میں ایسا کسی نے بھی نہیں کیا کہ دنیا کے گوشے گوشے سے تمام مستحق قلم کاروں، گلوکاروں، موسیقاروں، شعرا و ادباء سب کو نمایاں اعزازات، انعامات و اکرامات سے نوازتے چلے آرھے ہیں اور ان تمام کے فنون کا سرمایہ یورپ کی لائبریریوں میں اعلی معیار کا کام محفوظ طور پر رکھنے کا دائمی اہتمام کرتے رہے ہیں۔
ہر ملک کے نمائندہ ادبی، فنّی و تیکنیکی مکتبہ ء فکر، حتّٰی کہ انسانیت کی فلاح کے لئے کارہائے نمایاں انجام دینے والے افراد کو اس میں شامل کر کے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے جو ہر لحاظ سے یکتا ویگانہ ہے ۔ اس ہمہ گیر عمل کی تکمیل کے لیے ٹونی جاوید صاحب نے قابل ترین ساتھیوں کو چنا ھے -جن میں مستورات بھی شامل ہیں
نیویارک میں ایک حرا فاونڈیشن کے نام سے ایک تنظیم کے تحت آپ عدیم المثال کارنامہ انجام دے رھے ہیں۔
اسی سلسلے میں ابھی حال ھی میں مشی گن سٹی کینیڈا میں ایک ایسی ہی یادگار تقریب کا اہتمام وانعقاد کیا گیا جس میں نہ صرف امریکہ اور کینیڈا کے کئی قابل افراد نے شرکت کی ، بلکہ دنیا بھر کے شعراء ادباء اور دیکر مکاتب فکر میں اپنی صلاجیتوں کو منوانے والے قابل افراد کو انکے شعبہ جات میں اعلی کارکردگی کی بنیاد پراسناد اور بیش قیمت ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس باوقار تقریب میی پرتکلف طعام کا بھی اھتمام کیا گیا تھا ۔۔۔
مجھ ناچیز (ممتازملک) کو بھی میری ادبی تخلیقات اور فرانس میں خواتین کی پہلی ادبی تنظیم راہ ادب کے قیام اور مشاعروں کے سلسلے پر جس میں نئے شعراء کی حوصلہ افزائ کی جاتی ھے اور مشاعرے میں پیش کئے گئے سبھی شعراء کی حوصلہ افزائی اور فیس بک پر ان بکس بھیجے گئے قابل اصلاح کلام کی بلا تخصیص اصلاح کردی جاتی ھے، اس کارِ خیر کے لئےمجھے بھی سند اور ایوارڈ سے نوازا گیا. جسکے لئے میں صدقِ دل سے جناب ٹونی جاوید صاحب کی شکرگزار ھوں۔۔۔۔اور اللہ پاک سے انکی درازی ء عمر ، صحت، عزت ،دولت میں فراوانی ، خاندان کی ،خوشحالی اور اسی طرح سے فن و ادب کی حوصلہ افزائی کے لئے دعاگو رھونگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY