احتساب عدالت میں نواز شریف کیخلاف کارروائی روکنے کی استدعا مسترد

0
46

اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے خلاف کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ تین ریفرنس یکجا نہ کرنے کے فیصلے پر وفاق اور احتساب عدالت سے پیر تک جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس عامر اختر کیانی نے نواز شریف کے تین ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔

جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیرِ اعظم کے وکیل سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ میں آپ نے کیا درخواست دائر کر رکھی ہے؟ تو وکیل اعظم نذیر تارڑ کہنا تھا کہ عدالتِ عالیہ میں دائر درخواست اس سے مختلف ہے، جس پر عدالت نے احتساب عدالت میں نواز شریف کیخلاف کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر دیا اور سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY