لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے میں ایسا کوئی عیب ثابت ہو جائے میں خود اسے گھر سے نکال دوں گا، سیاسی مخالفین مجھے اسلامیہ یونیورسٹی کے معاملے میں شامل کر رہے ہیں۔

بہاولپور میں طارق بشیر چیمہ نے اپنے بیٹے ولی داد چیمہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی کے معاملات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے وزیرِ اعلیٰ کو درخواست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹے کے ساتھ ہر انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہوں، یونیورسٹی سے متعلق میرے خلاف کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے۔

طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے معاملات کا نوٹس نہ لیا جاتا تو بات اس سے بھی آگے جا سکتی تھی، سیاسی مخالفین نے پگڑی اچھالنے کے لیے ایسا گھناؤنا کھیل کھیلا ہے، میری پگڑی اچھالنے والوں پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ باقی سب کو بھی کمیٹیوں کے سامنے پیش ہونا چاہیے، احسان جٹ کیس کو مجھ سے منسوب کیا جا رہا ہے، اسے بہاولپور چھوڑے ڈھائی سال ہو چکے، احسان جٹ کسی جرم میں پکڑا گیا ہے تو اسے ہمارے ساتھ کیوں منسوب کیا جا رہا ہے؟

SHARE

LEAVE A REPLY