ملائیشیا کے استغاثہ نے سابق نائب وزیراعظم احمد زاہد حمیدی پر منی لانڈرنگ، رشوت وصول کرنے اور قومی خزانے میں خردبرد کرنے سمیت پینتالیس الزامات کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ اُنہیں اختیارات کے ناجائر استعمال کے الزام کا بھی سامنا ہے۔

مشرق بعید کی اس ملک میں مہاتیر محمد کے منصب وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد انسداد کرپشن کے سلسلے میں تفتیشی دائرہ پھیلا دیا گیا ہے۔ اس قبل سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو بھی بدعنوانی کے الزامات کے تحت تفتیشی عمل کا سامنا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY