روس کے شہر کیمورافو کے ایک شاپنگ مال میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد 64 ہو گئی ہے جبکہ دس افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ روسی حکام نے بتایا ہے کہ آتشزدگی کے وقت سکیورٹی الارم بند کرنے والے گارڈ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
سائبیریا میں کوئلے کی کان کنی کی وجہ سے مشہور اس شہر میں ہوئے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز پیش آنے والے اس حادثے کے بعد امدادی اور ریسکیو کا کام پیر کے دن بھی جاری ہے۔ فوری طور پر اس آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔












