لندن برج پر حملہ کرنے والا عثمان خان کون؟

0
645

برطانوی اخبار ‘دی ٹیلیگراف’ کے مطابق عثمان خان نے اپنی عمر کا ابتدائی حصہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی گزارا۔ عثمان خان کا تعلق برطانیہ کے علاقے سٹیفر شائر سے تھا اور وہ برطانیہ میں ہی پیدا ہوا۔

اخبار کے مطابق عثمان خان کشمیر میں اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔ جہاں انہوں نے اپنی آبائی اراضی پر دہشت گردی کے لیے ٹریننگ کیمپ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا۔ عثمان اپنے آبائی علاقے میں شرعی قوانین نافذ کرنے کے لیے بھی سرگرداں رہے۔

اخبار میں کہا گیا ہے کہ والدہ کے بیمار ہونے پر عثمان خان برطانیہ آئے اور یہاں 2012 میں القاعدہ کے حمایتی گروپ میں شامل ہو کر اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی سازش میں ملوث پائے گئے۔ اخبار کے مطابق عثمان انٹرنیٹ اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے مذہبی انتہا پسندی کے فروغ میں بھی ملوث رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY