کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ مرزا اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ مرزانے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران شہر کے امن کو مستحکم کرنے پر بھی بات چیت کی۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کےامن کیلئےہم نے بہت قربانیاں دیں ہیں، ہم کسی کو امن کو تباہ کرنے نہیں دیں گے۔
سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پچھلی ایپکس کمیٹی کی محنت سےٹارگیٹڈ آپریشن شروع ہوا،کراچی آپریشن کے اچھے نتائج نکلیں گے،ہم نے تمام اداروں کی کوآرڈی نیشن کو بہترکیا











