امریکا میں اعلیٰ متعدی مرض کے عہدیدار نے کہا ہے کہ ’ممکن ہے کووڈ 19 کا وائرس ہوا کے ذریعے کسی حد تک پھیل سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی عہدیدار کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب عالمی ادارہ صحت نے وائرس کے پھیلاؤ کے طریقوں سے متعلق اپنی رہنمائی میں تبدیلی کا اشارہ دیا ہے۔
بین الاقوامی ایڈز کے زیر اہتمام کووڈ 19 کانفرنس میں پینل سیشن کے دوران ویڈیو کے ذریعے امریکا کے قومی انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض کے سربراہ انتھونی فوکی نے کہا کہ ہوا میں وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق ابھی کچھ سوال ہیں لیکن امکان ہے کہ وائرس کی کچھ ڈگری تک فاصلہ کرسکتا ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا نے جیلوں میں وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے 8 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے













