سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتاری پر کہا کہ یہ ایک ڈراما ہے اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کمزور نہیں ہوگی۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثے کیا ڈراما ہے، میرے خیال میں اس سے بڑا کوئی ڈراما ہم نے کبھی زندگی میں نہیں دیکھا، آمدن سے زائد اثاثے کیا کیس، کیا احتساب ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے پی ڈی ایم کی تحریک کمزور پڑ جائے گی تو یہ ناتجربہ کار اور نااہل لوگ ہیں، انہیں سمجھ نہیں ہے’۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ‘انہیں سمجھ ہی نہیں ہے کہ ملک کیسے چلاتے ہیں یا ان کو سمجھ نہیں ہے، احتساب کس کا نام ہے اور انہیں سمجھ نہیں ہے کہ پاکستان کو کس طرف لے کر جارہے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘تباہی و بربادی کا اعتراف خود کر چکے ہیں، اپنی نااہلی کا اعتراف کر چکے ہیں اور کہا کہ ہمیں تجربہ، سوجھ بوجھ نہیں تھی اور ہمیں کتنا وقت درکار ہوتا ہے حکومت میں آنے سے پہلے بندہ سیکھتا ہے تو پھر پوچھیں کہ تم آئے کیوں اورلایا کیوں گیا تھا’۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ‘میرا خیال ہے کہ ان سے بھی پوچھا جائے اور لانے والوں سے بھی پوچھا جائے اور 2018 کے انتخابات میں کہہ دیا تھا کہ عمران کے ساتھ ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ہے بلکہ ہمارا مقابلہ ان سے ہیں جو تمہیں لا رہے ہیں اور تمہیں تعاون کر رہے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اب تو یہ بات کھل پر پوری کام کے سامنے آگئی ہے اوریہ ہتھکنڈے زیادہ دیر نہیں چلیں گے’۔

SHARE

LEAVE A REPLY