وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سینٹرل جیل کے حاضری رجسٹر کا صفحہ پلٹ چکا ہے اور اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ مجرم چار سال ملک پر مسلط اور بے گناہ جیلوں میں رہے، اللہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے بے گناہوں کو عزت دی اور سُرخرو کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کا نظارہ آج عوام کو دکھایا ہے، دوسروں کو رسوا کرنے کی کوشش کرنے والے خود خوار ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔












