پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کی طرف سے کراچی کے قدیم علاقے لیاری کے 15 سو مستحق گھرانوں کے لیے راشن کی فراہم کردیاگیا۔
عامر خان کی جانب سے پاکستان میں مستحقین کے لیے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ان کی طرف سے کراچی کے قدیم علاقے لیاری کے 15 سو مستحق گھرانوں کے لیے راشن کی فراہم کردیاگیا، قومی باکسرنادربلوچ کی مدد سے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ لیاری باکسنگ کا گڑھ ہے، لیاری کے لوگ کھیلوں خاص طور پر باکسنگ سے بہت محبت کرتے ہیں،مستحقین کو راشن کی فراہمی میری لیاری سے محبت کا اظہار ہے۔











