پی ٹی آئی کا سنگجانی کا جلسہ وقت مقررہ سے تین گھنٹے بعد ختم ہو گیا

0
1170

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کیلئے دیا گیا 7 بجے کا وقت ختم ہوگیا۔

اسلام آباد کے علاقے سنگجانی کی مویشی منڈی میں تحریک انصاف کا جلسہ جار ہے۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے کارکن اب بھی جلسہ گاہ کے راستے میں ہیں ۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلسہ منتطمین نے این او سی کے قواعد و ضوابط کےخلاف ورزی کی ہے، دیےگئے این او سی کے مطابق جلسہ7بجے تک ختم کرنا تھا۔

اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی جلسہ جاری، علیمہ خان بھی اسٹیج پر موجود

ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو کارروائی کے احکامات جاری کردیے اور جلسہ منتظمین کو بھی کاروائی سےمتعلق آگاہ کردیا۔

دوسری جانب 26 نمبر چونگی پر جلسہ شرکا نے جاری کردہ روٹ کی خلاف ورزی کی۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے روکنے پر جلسے کے شرکا نے پتھراؤ کیا، جلسے کے شرکاکے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY