سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ اور نوازشریف پر قتل کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا ۔

طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آصف زراری نے سابق صدر پرویز مشرف کو بھی بھرپور جواب دیا اور کہا کہ کمر کے درد کے ساتھ ڈانس کرتا ہے بہادر ہے تو پاکستان آجائے ۔

اس موقع پر طاہرالقادری نے کہا کہ پی پی اور ہمارے درمیان اے پی سی کے معاملے پر سو فیصد ہم آہنگی پائی گئی ،ماڈل ٹاون سانحے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

سابق صدر نے کہا کہ قادری صاحب جس پوزیشن پر ہیں ،اس معاملے میں ہم ان کے ساتھ ہیں ،باقی ہر کوئی اپنی اپنی سیاست کرتا ہے ۔

آصف زرداری کا کہنا تھاکہ شہیدوں کا لہو رنگ لائے گا،میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان میں اب دوبارہ یہ مذاق ہم کرنے دیں گے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشرف کے پاس اپنے بیان کی کوئی منطق نہیں ،سابق فوجی سربراہ نے نہیں میں نے اختیارات پارلیمنٹ کو واپس کئے ۔

آصف زرداری کا کہنا تھاکہ میاں صاحب کو جج صاحبان کہتے رہے ہیں منی ٹریل بتائیں لیکن انہوں نے جواب نہ دیا اب یہ گھوم رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں مجھے کیوں نکالا۔

SHARE

LEAVE A REPLY