لاہورکی سیشن کورٹ میں وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کے خلاف ہتکِ عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی تاہم وہ خود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقارعلی نے نجی کمپنی کی درخواست پر شہباز گِل کے خلاف ہتکِ عزت کے دعوے کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت فریقین کے وکلاء نے اپنی حاضری مکمل کرائی، تاہم وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

لاہور کی سیشن عدالت نے کیس کو انتظار میں رکھ لیا اور اس کی کارروائی کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ شہباز گِل کے خلاف نجی کمپنی نے 1 ارب روپے کا ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY