پانچ جولائی کے عفریت سے کیسے جان چھڑائی جائے،کامریڈ انور زیب

0
693

نئی نسل کو یہ معلوم نہیں کہ 5جولائی 1977کا دن اس ملک اور عوام کی زندگی میں کتنی نحوست اور عذاب لے کر آیا – نہ صرف یہ کہ جمہوری حکومت کو ختم کرکے منتخب وزیرآعظم کو پھانسی پر لٹکایا گیا بلکہ ملک کی سماجی،ثقافتی ھئیت کو یکسر تبدیل کر دیا گیا ۔
کوئی مانے یا نہ مانے اس ملک کی عمومی زندگی آج بھی ضیاء کی ڈریکولائی سائے میں دمے کے مریض جسی کیفت میں سانسیں لے رہی ہے
33 سال سے مسلسل یہ سوال مترقی جمہوریت پسند دانشوروں اور سیاسی پارٹیوں کا پیچھا کر رہا ہے ,وجوہات جاننے کے باوجود فکری زوال پذیری اور سیاسی دیوالیہ پن کی وجہ سے سبھی جواب دینے سے قاصر ہیں ,ہر کویء ضیاء آمریت اور عفریت کی تباہ کاریوں اور سیاہ کاریوں کا رونا روہا ہے ,لیکن بنیادی وجوہات پر کھلے عام نہ صرف واضح نظریاتی اور سیاسی پوزیشن نہیں لی جاتی بلکہ ضیاء Legacy’s کے علمبرداروں سے مکمل لڑائی لڑنے سے گریز بھی کیا جاتا ہے .
آج جو ہم فرقہ واریت فسطائیت دہشت گردی مذھبی انتہا پسندی اور عسکری بالا دستی کا فصل کاٹ رہے ہیں اس کا بیج پاکستان بننے کے فورآ بعد قرارداد مقاصد لاگو کرکے ریاست اور اس کے رجعتی حواریوں نے بویا تھا ,اس وقت کے ایک دور اندیش کانگریسی ممبر اسمبلی نے متنبہ کیا تھا کہ یہ قرار داد ایک ایسے مہم جوکو جنم دے گا جو یہ دعوی کرے گا کہ وہ خدا کا نامزد کردہ خلیفہ ہے، اور پھر ضیاء نے اسی طرح اپنے آپ کو پیش کیا .
اگرچہ سقوط ڈھاکہ کے بعد شکست خوردہ ریاست اور اس کے سیاسی اتحادیوں سے مستقل طور پر جان چھڑانے کا سنہری موقع ہاتھ آیا تھا لیکن 1973 کے آئین میں نہ صرف قرارداد مقاصد کو دوبارہ شامل کیا گیا بلکہ کونسل آف اسلامک آئڈیالوجی بنانا قادیانیوں کو اقلیت قرار دیکر اور بلوچستان میں فوج کشی کر کے ریاست اور اس کے اتحادیوں کو طاقت فراہم کرکے دوبارہ انکی واپسی کا راستہ ہموار کیا گیا, یہی سے جمہوری قوتوں کا زوال پسپائی اور ریاست اور رجعتی قوتوں کے عروج کا آغاز ہوا ,
5جولائ 1977 اور ضیاء کا آنا اسی پس منظر میں ہوا.
1978 میں افغان ثور انقلاب کا آنا اور 1979 میں افغانستان میں روسی فوجوں کا آنا اور ایران میں “قم” کے بنیاد پرست مولویوں کے اقتدار پر قبضے نے ضیاء رجیم کو امریکی سامراج اور انکے عرب اتحادیوں کے آنکھوں کا تارا بنا دیا .
امریکہ اور برطانیہ میں ریگن اور تھیچر کی شکل میں Neoconservative` s کے آنے سے ضیاء کو اپنا رجعتی بنیاد پرست ایجنڈا لاگو کرنے کی کھلی اجازت دی گیء .
ضیاء اور ان کے حواری عالمی سامراجی قوتوں اور عرب شیوخ کی پشت پناہی سے مذھبی بنیاد پرست اور neocons کا معاشی و سیاسی ایجنڈا لے کر ,نے سیاست کو پراگندا کر کے سماج کو رجعتی اور غیر سیاسی بنا دیا جس کا خمیازہ آج تک سماج بھگت رہی ہے .
مجاھد اول بن کر افغانستان میں مداخلت کرکے نہ صرف افغانستان کو تاراج کیا گیا بلکہ علاقے کو ایک گہرے بحران میں ڈال کر غیر یقینی صورت حال سے دوچار کیا گیا .
اگرچہ ضیا رجیم کو اس وقت کے جمہوری قوتوں خصوصآ پاکستان پیپلز پارٹی اور بائیں بازو کے کارکنوں نے شھید بھٹو ,شھید نذیر عباسی ,کی شھادتوں جیلوں اور ایم آر ڈی کی تحریک کی شکل میں لازوال قربانیاں دیکر مجاھد اول کو سخت مزاحمت سے دوچار کیا ,لیکن بعد میں بحیثیت ایم آر ڈی الیکشن میں نہ جانے سے جمہوری قوتوں کو اور خصوصآ پی پی پی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا .
آج 43 سال گزرنے کے بعد بھی مجاھد اؤل اپنے تاریک سوچ کے ساتھ status qou کی صورت میں پورے آب و تاب کے ساتھ پاکستانی ریاست سیاست اور سماج پر حکمرانی کر رہا ہے اور کیوں براجمان نہ ہو ?
آج کا عالمی منظر نامہ خصوصآ Neoconservative’s کی شکل میں عالمی سرمایہ دارانہ معیشت مشرق وسطی اور مسلم دنیا خصوصآ افغانستان کے حالات ان کی سوچ کو مزید توانائی بخش رہی ہے ,آج کے 5 جولائ کا بنیادی سوال یہ ہے کہ آیا تریالس سال کے بعد بھی آخر ہم ماضی کا جائزہ کیوں نہیں لیتے ?تاکہ نہ صرف اپنی غلطیوں اور کو تاہیوں سے سیکھ کر اس بات پر غور کریں کہ آیا روایتی نظریات اور سیاست سے ضیاء Legacy’s کو انکی پچ پر کھیل کر شکست دی جاسکتی ہے یا نہیں?
آج تریالیس سال بعد بھی اس بات سے چشم پوشی اور پہلو تہی کیوں کی جا رہی ہے?
بھٹو شھید نے کہا تھا “میں اس آزمائش میں اس لیےء مبتلا ہوں کہ میں نے ملک کے شکستہ ڈھانچے کو پھر سے جوڑنے اور متضاد مفادات کے درمیان آبرومندانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کی تھی ,یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس فوجی بغاوت کا سبق یہ ہے کہ درمیانی راستہ قابل قبول حل یا مصالحت محض یوٹوپیائی خواب ہے ,فوجی بغاوت ظاہرکرتی ہے کہ طبقاتی کشمکش ناقابل مصالحت ہے ,اور اس کا نتیجہ ایک یا دوسرے طبقے کی فتح کی صورت میں ہی نکلے گا .”
اگرچہ بھٹو شھید نے نہ صرف اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا تھا بلکہ انھوں نے پارٹی کی بنیادی نظریات سے ایکبار پھر ناطہ جوڑ کر مستقبل کی آخری لڑائی کے لیےء واضح لکیر بھی کھینچی تھی جس پر آگے چل کر پارٹی اور پارٹی کارکنان نے سقراط سے لیکر بھٹو تک مزاحمت اور جدوجہد کی مسلسل روایات کو برقرار رکھنا تھا – لیکن آج بدقسمتی سے 5جولائی. 2019 ضیاء کا منحوس سایہ اور گہرا ہو گیا ہے –
ایک طرف جدوجہد اور مزاحمت کی علامت PPP سماج اور سیاست کی زوال پزیری اور شکست وریخت کی اصل وجوہات جاننے ماننے اور اسکو ایڈریس کرنے میں دیر کر رہی ہے اور دوسری طرف وردی کا منحوس سایہ ایک نئ جمہوریت نما آمریت و فسطائیت کی شکل اور انداز میں اور گہرا ہوتا جا رہا ہے ۔
اس 5جولائی میری ملک کے محنت کش عوام اور خصوصا نوجوانوں سے یہ اپیل ہے کہ وہ فکری اور سیاسی طور پر بھٹکنے کی بجائے تاریخ کی طرف رجوع کرکے اپنی تباہیوں اور تاریک مستقبل کی 5جولائی 1977میں وجوہات ڈھونڈنے کی کوشش کرکے صحیح سیاسی راستے کا تعین کریں اور اجتماعی جدوجہد کی طرف بڑھیں-

SHARE

LEAVE A REPLY