ہانگ کانگ میں حکومت مخالف ہفتہ وار مظاہروں کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ مظاہرین نے بتایا ہے کہ اس مرتبہ اتوار کے دن ’جمہوری مارچ‘ بھی کیا جائے گا۔ چین کے اس نیم خود مختار علاقے کی سربراہ کیری لام نے دو ہفتے قبل مظاہرین کے ماسک پہننے پر پابندی عائد کی تھی تاکہ مظاہروں پر قابو پایا جا سکے لیکن اس کے نتیجے میں احتجاج میں شدت پیدا ہو گئی ہے۔

توقع ہے کہ جمعے کی شب سینکڑوں لوگ شہر کے میٹرو اسٹیشن پر جمع ہوں گے اور ایک دوسرے کے ہاتھ پکڑ کر انسانی زنجیر بنائیں گے۔ یہ مظاہرین کیری لام کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY