حکومت کا 53 ہزار حجاج کو اخراجات کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ

0
532

اسی کروڑ روپے سے زائد رقم حجاج کرام کو واپس کی جائے گی۔ خیال رہے کہ وزارت مذہبی امور پانچ ارب روپے حج سے قبل ہی حاجیوں کو واپس کر چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 53 ہزار حجاج کرام کو دوسری مرتبہ حج اخراجات کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسی کروڑ روپے سے زائد رقم حجاج کرام کو واپس کی جائے گی۔

یہ رقم ٹرین کے کرایوں اور رہائش کی مد میں واپس کی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور پانچ ارب روپے حج سے قبل ہی حاجیوں کو واپس کر چکی ہے۔ متعلقہ بینکوں سے رقم واپس کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY