متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان آزاد تجارت کا معاہدہ طے پاگیا اور دستخط ہو چکے
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے تحت 96 فیصد مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی ختم کی جائے گی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خوراک، ادویات، زراعت، کاسمیٹکس اور طبی آلات سے کسٹم ڈیوٹی ختم ہوجائے گی۔
یہ اسرائیل کا کسی بھی عرب ملک کے ساتھ آزاد تجارت کا پہلا معاہدہ ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین باضابطہ تعلقات 2020 میں قائم ہوئے تھے۔












