سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان اگلے سال ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتے گا۔
سوشل میڈیا پر کلب پریری فائر کے اکاؤنٹ پر سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ اور سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاکستان کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کی۔
کلب پریری فائر کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا گیا کہ پاکستان کرکٹ کو اس وقت ’افراتفری‘ کا سامنا ہے، واضح طور پر 2024 پر اس ٹیم پر سب کی نظر ہوگی۔












