استحکام پاکستان پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کا دستاویزی عمل مکمل کرلیا گیا۔پارٹی قیادت الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹریشن کی درخواست دائر کرے گی ۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عامرکیانی،عون چوہدری اورڈاکٹرفردوس عاشق اعوان پارٹی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کرائیں گے۔
دائرکی جانے والی درخواست میں جہانگیر خان ترین کو پارٹی چیئرمین بنایا گیا ہےجبکہ صدر عبدالعلیم خان کا ڈیکلریشن ہے ۔درخواست کے ساتھ انتخابی نشان کے لیے بھی الیکشن کمیشن کو استدعا کی جائے گی۔












