چین اور فرانس کے مابین کئی بلین ڈالر کے معاہدے متوقع ہیں۔ ایک اعلیٰ فرانسیسی عہدیدار کے مطابق دونوں ممالک کے مابین تقریباً تیس معاہدے طے پا سکتے ہیں۔
چینی صدر شی جن پنگ فرانس کے دورے پر ہیں اور یہ معاہدے توانائی، فوڈ انڈسٹری اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں کیے جائیں گے۔ دونوں ممالک ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کریں گے۔
چینی صدر اٹلی اور اسپین کا دورہ کرنے کے بعد فرانس پہنچے ہیں۔












