بھارتی یوم جمہوریہ ۔ تقریب میں شریک وزیردفاع منوہر پارکر کو نیند آگئی۔

0
934

بھارتی یوم جمہوریہ کی پریڈ کے موقع پروزیردفاع منوہر پارکرایک بار پھرسوتے ہوئے پائے گئے۔ موصوف کی تصویرسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

جب بھارتی قوم یوم جمہوریہ کے موقع پر راجپاتھ میں ہونے والی پریڈ دیکھ رہی تھی، تقریب میں شریک وزیردفاع منوہر پارکر کو نیند آگئی۔ تقریب کی براہ راست کوریج بھارتی سرکاری ٹی وی پر دکھائی جا رہی تھی۔ یوم جمہوریہ پرخواب غفلت میں ڈوبے وزیردفاع سبھی کی نظروں سے گزرے جس پر بھارت کو ہزیمت اٹھانی پڑی۔

سونے پر سہاگا یہ کہ منوہر پارکرمتحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید آل نہیان کے برابر میں بیٹھے تھے جو اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی عوامی اجتماع میں جناب وزیردفاع نیند پوری کر رہے ہوں، اس سے پہلے بھی 2014 میں ایک تقریب کے دوران منوہر پارکر سوتے ہوئے پائے گئے تھے جب بھارتی وزیراعظم مودی خطاب کر رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر دلچسپ تبصروں کی لائن لگ گئی، کسی نے انہیں سلیپنگ بیوٹی کا خطاب دیا تو کسی نے اچھا کھانا ناشنہ نہ ملنے کا رونا رونے والے بھارتی فوجی کی تصویر کے ساتھ پارکر کی تصویر جوڑ کرلگا دی کہ جب وزیردفاع ایسے ہوں گے تو فوج کا یہی حال ہونا ہے۔کسی منچلے نے یہ لکھا کہ وزیردفاع پاکستان پر سرجیکل اسٹرائک کا خواب دیکھ رہے ہیں ، انہیں ڈسٹرب مت کریں

SHARE

LEAVE A REPLY