پی ایس ایل ٹوکا فائنل لاہور میں ہی کرانے کا فیصلہ

0
242

غیر ملکی کھلاڑی آئیں یا نہ آئیں پاکستان سپر لیگ ٹو کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا ،دبئی میں پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کے اجلاس میں فیصلہ کرلیا گیا ۔

پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے یا نہ کرانےسے متعلق دبئی میں اجلاس ہوا ، ذرائع کے مطابق پانچ میں سے 4 فرنچائز کے مالکان اس پر متفق تھے کہ پی ایس ایل ٹو کا فائنل لاہور میں ہی ہونا چاہیے جبکہ صرف کراچی کنگز کے فرنچائزنے فائنل لاہور میں کرانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔تاہم اجلاس میں پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کا فائنل لاہور ہی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بہت سےغیرملکی کھلاڑیوں نےلاہورمیں فائنل کھیلنے پررضامندی ظاہر کردی ہے۔

ادھر سابق کرکٹر رمیز راجا کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھا اور مضبوط فیصلہ ہے، پاکستان سپرلیگ کی بقا اسی میں ہے کہ فائنل پاکستان میں ہو

SHARE

LEAVE A REPLY