برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی تین ماہ کی بندش کے بعد ہفتے کو بارز، ریستوران اور سیلون کھل گئے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہرفرد کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوتے سماجی دوری برقرار رکھنا ہوگی تاکہ کرونا وائرس کی دوسری لہر کا خطرہ کم کیا جا سکے۔
ادھر پولیس کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ صرف محدود تعداد میں ہی لوگ بار میں داخل ہو سکیں گے جب کہ بارز کے باہر رش کی اجازت نہیں ہو گی۔
برطانیہ میں اب تک تین لاکھ 14 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ اب تک 44 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں













