پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں فاسٹ بولر محمد عرفان نے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ اسپاٹ فکسنگ میں جو کھلاڑی ملوث پایا گیا اس کا پورا کیریئر ختم ہوجائے گا۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ بکیز نے اپنا طریقہ کار تبدیل کردیا ہے، اب دوست اور رشتہ داروں کے ذریعے فکسنگ کرواتے ہیں، شرجیل اور خالد لطیف کے خلاف ثبوت تھے اسلئے انہیںفوراً معطل کیا گیا ۔

شہریار خان نے بتایا کہ محمد عرفان اور شاہزیب حسن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں،انہوں نے صاف کہہ دیا کہ جو بکیز کی باتوں میں آئے گا کیرئیر سے جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ تعلیم کی کمی کی وجہ سے کھلاڑی بکیز کے دھوکے میں آجاتے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY