نئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عدالتی احکامات کےعلاوہ کوئی سرکاری ملازم نوکری سے برطرف نہ کیا جائے۔
اس حوالے سے وزیرِاعظم آفس نے خصوصی ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے وزیرِاعظم کے سیکریٹری اعظم خان کی جانب سے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔
مراسلہ کے مطابق سرکاری اداروں میں کام کرنے والے کسی بھی مستقل یا کنٹریکٹ ملازم کو نوکری سے نہ نکالا جائے جبکہ سرکاری ملازمین کیخلاف نظم وضبط کی کارروائی بھی آئندہ احکامات تک روکی جائے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق عدالتی احکامات پر برطرف ہونے والوں پر اس حکم نامہ کا اطلاق نہیں ہو گا۔













