افغان دارالحکومت کابل کی یونیورسٹی کے مرکزی دروازے پر ایک دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک جب کہ 33 زخمی ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ دھماکا جمعے کے دن اس وقت ہوا، جب اسٹوڈنٹس وہاں امتحان دینے کی غرض سے گئے ہوئے تھے۔ فوری طور پر کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حالیہ عرصے میں طالبان باغی اپنے حملوں میں تیزی لائے ہوئے ہیں۔
دوسری طرف صوبہ غزبی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کی زد میں آکر پانچ افراد مارے گئے ہیں۔












