اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد الحسین رواں برس اگست میں اپنے منصب سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ انہوں نے جنیوا میں ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس سے اپنی الوداعی تقریر میں مہاجرین کے خلاف متعارف کرائی جانے والی سخت گیر حکومتی پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی قوم پرستی پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔
انہوں نے اپنی اِس تقریر میں امریکی پالیسی کی جانب بھی اشارہ کیا، جس کے تحت قریب دو ہزار بچوں کو غیرقانونی مہاجر والدین سے جدا کر دیا گیا ہے۔ رعد حسین نے اسی تناظر میں ہنگری کی حکومت پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے فروغ پاتی قوم پرستی کو دنیا کے لیے تخریبی قوت قرار دیا












