دھرمیندر کی موت کے بعد انکا انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا آخری ویڈیو پیغام وائرل

0
1023

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی موت کے بعد ان کا آخری ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

دھرمیندر 89 برس کی عمر میں پیر کو ممبئی میں انتقال کرگئے جس کے بعد ان کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔

انسٹاگرام پر 2 اکتوبر کو دھرمیندر کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا تھا جو اب ایک بار پھر وائرل ہے، یہ پیغام ہندو تہوار دُسہرا کے موقع پر شیئر کیا گیا تھا۔

اپنے پیغام میں دھرمیندر کہہ رہے ہیں کہ ‘تمام بھائی بہنوں، بچے بچیوں کو دُسہرا کی مبارک ہو، خدا آپ سب کو لمبی صحت دے، خوشیاں دے اور اب آپ نیک بن کے رہیں تب تو ترقی ہی ترقی ہے’۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل دھرمیندر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں بھی کئی روز تک داخل رہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دھرمیندرا کو دو ہفتے قبل سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جب کہ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو دھرمیندر نے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں آخری سانسیں لیں، ان کی رہائش گاہ کے باہر متعدد بالی وڈ اداکاروں اور ان کے اہلخانہ کو سفید لباس میں آتے دیکھا گیا۔

معروف فلم ساز کرن جوہر نے بھی انسٹاگرام پر دھرمیندر کی موت کی تصدیق کی اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دھرمیندرا کو دو ہفتے قبل سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جب کہ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے آخری بار اپنی اداکاری کے جوہر فلم ‘اکیس’ میں دکھائے جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

لیجنڈ اداکار کے کیرئیر پر ایک نظر:
واضح رہے کہ دھرمیندر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1960 میں فلم ‘دل بھی تیرا ہم بھی تیرے’ سے کیا تھا۔ انہیں 2012 میں حکومت ہند کی جانب سے ہندوستان کے تیسرے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم بھوشن سے نوازا گیا تھا۔

6 دہائیوں پر محیط اپنے کیرئیر میں دھرمیندر نے ‘شعلے’، ‘یادوں کی بارات’، ‘میرا گاوں میرا دیش’، ‘نوکر بیوی کا’، ‘پھول اور پت’، ‘پھول اور پتلی’ جیسی ایوارڈ یافتہ فلمیں کیں۔

وہ پنجاب کے لدھیانہ کے ایک گاؤں میں دھرمیندر کیول کرشن دیول کے نام سے پیدا ہوئے، انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے 19 سال کی عمر میں 1954 میں پرکاش کور سے شادی کی۔

بعدازاں انہیں اداکارہ ہیما مالنی سے پیار ہو گیا جس سے انہوں نے شادی کر لی۔

89 سال کی عمر میں بھی، دھرمیندر سوشل میڈیا پر سرگرم رہے، وہ اکثر ایسی ویڈیوز شیئر کرتے رہے جو صحت مند زندگی کو فروغ دیتے ہیں۔

ان کی انسٹاگرام پوسٹس میں سے بہت سے انہیں ٹریکٹر چلاتے ہوئے، اپنے فارم کی دیکھ بھال کرتے ہوئے، اور اپنے مداحوں کو سادہ زندگی کے اسباق اور کاشتکاری کے مشورے پیش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY