جاپان میں پہلی بار 2 شدید ترین معزور افراد نے انتخابات میں کامیابی کے بعد یکم اگست کو سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جاپان میں انتہائی معزور افراد کو ایوان بالا یعنی سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی۔

منتخب ہونے والے دونوں معزور سینیٹرز دوسرے لوگوں کو رحم و کرم پر زندگی گزارتے ہیں اور انہیں ایک سے دوسری جگہ منتقل ہونے کے لیے بھی دوسروں کی مدد درکار ہوتی ہے۔

اگرچہ جاپانی پارلیمنٹ میں پہلے بھی معزور اور خصوصی افراد رکن رہ چکے ہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ انتہائی معزور افراد ایوان کا حصہ بنے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق نو منتخب ہونے والے معزور سینیٹرز یشیکو فناگو اور ایکو کمورا نے یکم اگست کو سینیٹ اجلاس میں شرکت کرکے نئی تاریخ رقم کردی

SHARE

LEAVE A REPLY