امريکی رياست ہوائی کے ايک جج نے فيصلہ سنايا ہے کہ چھ مسلم ممالک کے شہريوں پر عائد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ سفری پابندی سے مستثنیٰ قرار ديے جانے والے عزیزوں کی فہرست ميں چند اہم رشتہ دار شامل نہيں۔

 اس پيش رفت ميں جج ڈيرک واٹسن نے کہا کہ اس فہرست ميں گرينڈ پيرنٹس، گرينڈ چلڈرن، برادر ان لا، سسٹر ان لا اور انکل آنٹی جيسے اہم رشتہ داروں کو بھی شامل ہونا چاہيے۔ قبل ازيں امريکی عدالت عظمیٰ نے فيصلہ سناتے ہوئے ٹرمپ کی متنازعہ سفری پابندی پر جزوی عملدرآمد کی اجازت دے دی تھی۔

ہوائی ميں ہونے والی اس تازہ پيش رفت کو ڈونلڈ ٹرمپ کی پابندی کے ليے ايک دھچکہ قرار ديا جا رہا ہے۔ يہ پيش رفت رياست ہوائی کی جانب سے دائر کردہ چيلنج کے بعد ہوئی

SHARE

LEAVE A REPLY