ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق افریقی ملک نائجیریا میں جہادی تنظیم بوکو حرام کے ایک حملے میں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے یہ حملہ ملک کے شمال مشرقی علاقے رن میں پیر کے روز کیا گیا تھا۔

جمعرات کے روز بھی اسی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں آٹھ سرکاری فوجی مارے گئے تھے۔ نائجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں حکومتی دستوں اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کی وجہ سے تقریبا تیس ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY