سندھ اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب

0
134

سندھ اسمبلی کے قائم مقام گورنر سندھ آغاسراج درانی نے سندھ اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو صبح طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے سمری نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمٰن نے قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی کو ارسال کی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سمری میں تجویز دی گئی تھی کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس 12 یا 13 اگست کو بلایا جائے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا جب کہ وزیر اعلیٰ کا چناؤ 14 اگست کے بعد طلب کیے جانے والے اجلاس میں ہوگا۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ محمد زبیر کے استعفیٰ دینے اور اس کی منظوری کے بعد کیبنٹ ڈویژن نے گورنرسندھ محمد زبیرکے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر تے ہوئے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نئے گورنر کی تعیناتی تک قائم مقام گورنر سندھ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت کی تھی۔

الیکشن 2018 میں پیپلزپارٹی نے سندھ میں سادہ اکثریت حاصل کی ہے اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ایک بار پھر صوبے کا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY