آصف زرداری نے ن لیگ کی تجویز مسترد کردی

0
72

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کے بعد مشترکا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب سے پرانی وابستگی ہے ، امید ہے کہ ساتھ دیں گے، مولانا صاحب نے دوستوں سے مشورے کے لئے وقت مانگا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج میاں نواز شریف نے بھی اتحادیوں کا اجلاس بلایا تھا ، کچھ تجاویز حکومت اور اتحادیوں کی سامنے آئی ہیں۔

ایک صحافی کی جانب سے آصف علی زرداری سے سوال کیا گیا کہ نواز شریف رضا ربانی کو چیئرمین کیلئے سامنے لانا چاہ رہے ہیں۔

آصف علی زرداری نے جواب میں کہا ’مگر میں یہ نہیں چاہ رہا‘۔

SHARE

LEAVE A REPLY